سیاحت کو فروغ دے کر پاک – ایران تعلقات کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

44

لاہور11 جنوری (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے،تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے پراجیکٹ لا رہے ہیں ثقافت کے شعبہ میں بھی پاک ایران تعلقات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس لاہور  میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ملکوں کو تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے پائیدار بنیادوں پر کام کرنا ہے۔پاک ایران تعلقات محبت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں،ہم نے مل کر ان تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔

ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے وزیراعلیٰ پنجاب  کے  100 روزہ ایجنڈے کے پروگرام کی تعریف کی اور شاندار پروگرام پر عملدرآمد اور مستقبل کا روڈمیپ وضع کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کام کرنے والی حکومت ہے پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے پی پی /لاہور/حامد

سورس:وی این ایس لاہور