صوبے میں پانچ سال کے دوران 5 وزیراعلیٰ تبدیل ہوئے ، ہمیں اختیارات فراہم نہیں کیے گئے: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ

43

کوئٹہ 10، جنوری ( اے پی پی ):کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے , میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ نے کہا سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے بعد بلدیاتی نمائندگان پچھلے چار سال سے مشکلات و مسائل سے دوچار ہے۔ آئین کے آرٹیکل۔a140 کے مطابق بلدیاتی اختیارات نمایاں کمی کرنے کے لئے صوبائی اسمبلی سے ایکٹ منظور کرائی گئی جو کہ آئین کے خلاف ہے صوبائی حکومت 60 فیصد وزرا اور چالیس فیصد بلدیاتی نمائندوں کو دے جس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا اس حوالے سے صوبے بھر کے 32 اضلاع کے ڈسٹرکٹ چیرمین اور کونسلر ان کے تین کنونشن منعقد کیے گئے ۔صوبے میں پچھلے پانچ سال کے دوران 5 وزیراعلیٰ تبدیل ہوئے مگر ہمیں اختیارات فراہم نہیں کیے گئے ۔

اے پی پی/وی این ایس کوئٹہ/فاروق

سورس: وی ا ین ا یس کوئٹہ