قبائلی اضلاع میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فا ل کر رہے ہیں: اجمل وزیر

44

پشاور، 11جنوری (اے پی پی) : وزیر اعلی محمود خان پہلے وزیر اعلی ہیں جو افغان بارڈر اور قبائلی اضلاع گئے، جبکہ ہمارے وزراء نے قبائلی اضلاع کے دورے شروع کیے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی حکومت کے ترجمان جناب اجمل وزیر نے وزیر اعلی ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء کے دوروں کے چھ ماہ کا شیڈول طلب کرکے وزیر اعلی کو بھجوا دیاہے۔  اجمل وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فعال کر رہے ہیں، جبکہ قبائلی اضلاع میں ادویات اور ڈاکٹرز کی کمی کو ہنگامی طور پر پورا کرینگے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کو قبائلی اضلاع تک توسیع دے دی گئی ہے، بھرتیوں کے دوران قبائل کو عمر اور تعلیم میں بھی ریلیف دینگے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ  گورنر اور وزیر اعلی کے درمیان اختیارات کی کوئی  جنگ نہیں ، سپریم کورٹ سے اے جی آر نظام کو چھ ماہ تک توسیع دینگے۔  اجمل وزیر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر صاحبان اپنے اپنے علاقوں میں بیٹھیں گے۔

صائمہ حیات /اے پی پی پشاور/فاروق

سورس: وی این ایس پشاور