منشیات کے انسداد کیلئے تمام اداروں اور صوبوں کوملکر کام کرنا ہو گا: وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات

49

اسلام آباد،18جنوری(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سردار علی محمد خان نے کہا ہے کہ منشیات کے انسداد کیلئے  تمام اداروں اور صوبوں کوملکر کام کرنا ہو گا۔

سپریم کورٹ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کے تناظر میں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز سے  بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ وفاق اور صوبے ملکر منشیات کی روک تھام کے لئے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کے لئے سوچنا ہے اور منشیات کے انسداد کے لیے ملکر حل نکالنا ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ، آئی جی اسلام آباد اور اے این ایف کے افسران بھی شریک ہوئے،اجلاس میں انسداد  منشیات کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں جبکہ  صوبوں کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر بھی غور ہوا۔

اے پی پی /وسیم/حامد

وی این ایس  اسلام آباد