موٹروے پولیس بیٹ گمبٹ کا مظہر ماڈل اسکول رانی پور میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

0
89

 

سکھر ،12جنوری( اے پی پی):آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی این فائیو ساوتھ زون محمد سلیم کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی زیرنگرانی مظہر ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول رانی پور کے اساتذہ اور شاگرد کو روڈ سیفٹی کی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر  ڈی ایس پی راشد محمود بھٹی ،ایڈمن آفیسر سلیم حسین خواجہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور فورویل گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور اپنی لین میں چلیں اور دوسرے گاڑیوں کے حقوق کا خیال رکھیں ، فوگ میں سفر سے گریز کریں اور اگر بہت زیادہ سفر کرنا ضروری ہو تو اپنی اسپیڈ کو کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

ڈی ایس پی راشد محمود بھٹی نے اساتذہ کو مزید کہا کہ آپ اسٹوڈنٹس کمیونٹی میں سے کچھ اسٹوڈنٹس کو سلیکٹ کریں اور ان کو روڈ سیفٹی کا امین بنائیں تاکہ وہ یہ پیغام سب کو بتائیں اور مزید اگر کوئی ایمرجنسی یا مدد کی ضرورت ہو تو موٹروے پولیس  کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں ۔

اے پی پی /سکھر/حامد

وی این ایس  سکھر