میڈیا کے شعبے میں جدید تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کو یقینی بنائیں گے: وزیر اطلاعات و نشریات

274

اسلام آباد، 12 جنوری (اے پی پی): وزیراطلاعات و نشریات  چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ میڈیا کے شعبے میں جدیدتعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کو یقینی بنائیں گے، ٹی وی اور ریڈیوپروڈکشن سمیت نیوز اور پروگرامنگ کے حوالے سے جدید رجحانات متعارف کرائے جائینگے۔

اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام سے متعلق ا اجلاس سے خطاب  کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  یونیورسٹی کے قیام کیلئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی اکیڈمیز کو ضم کیا جائیگا۔یونیورسٹی میں میڈیا کے مختلف شعبوں سے متعلق تربیتی  کورسز کرائے جائیں گے، فلم ،آرٹ،گرافکس،تھیٹراور موسیقی کے تربیتی کورسز بھی متعارف کرائیں گے۔سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی میڈیا سے منسلک شعبوں کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت مہیا کریگی ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی کیمپس قائم کئے جائیں گے اور میڈیا یونیورسٹی کیلئے ملکی و غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اے پی پی/ناہید/رضوان

وی این ایس اسلام آباد