وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اجلاس، کابینہ نے محکمہ تعلیم میں 9سے 15گریڈ کے اسامیوں بھرتی کی منظوری دے دی

46

کوئٹہ، 10 جنوری ( اے پی پی ):صوبائی کابینہ کا ساتواں اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت میں ہوا ۔اجلاس میں تعلیم، بلدیات، اطلاعات، کھیل، ماہی گیری اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں سے متعلق ایجنڈے میں شامل اہم امور کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ۔ کابینہ نے محکمہ تعلیم میں 9سے 15گریڈ کے ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کی پالیسی میں ترمیم اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی کی بھی اصولی طور پر منظوری دی۔کابینہ نے قومی شاہراہوں پر واقع بنیادی مراکز صحت کو ضروری سہولتوں سے آراستہ کرکے انہیں ٹراما سینٹر بنانے اور 1122ایمرجنسی سروس کا درجہ دینے کی منظوری دے دی، اس اقدام کامقصد قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے ذریعہ قیمتی جانیں بچانا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کابینہ کی سب کمیٹی کے دورہ خضدار اور پنجگور کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع کا دورہ کرکے وہاں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کریں گی تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور اور عوامی مسائل کا فوری حل ممکن ہوسکے۔

اے پی پی/وی این ایس کوئٹہ/فاروق

سورس: وی این ایس کوئٹہ