وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا دورہ، طبی سہولتوں کا معائنہ

42

لاہور11جنوری(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جہاں وہ  مختلف وارڈزاورشعبوں میں گئےاور فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے آپریشن تھیٹرز اور پری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کیا  ۔وزیراعلیٰ نے پیٹ سٹی سکین مشین روم کے ساتھ ساتھ آئی سی یوکا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے گردے کی پیوند کاری کے مریض کی عیاد ت کی اور مریضوں کیلئے مہیا کی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے  ادارے میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں انتظامیہ سے سوالات کیے۔دورے کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ لیب میں 200نمونوں کا ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے،اب تک 22کڈنی ٹرانسپلانٹ کیے جاچکے ہیں ،2لیورری سیکشن کیے گئے ہیں ۔

دورہ کے بعد وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پی کے ایل آئی میں اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ سے متعلقہ مسائل کو جلد حل کیا جائے ۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزراء راجہ بشارت،ڈاکٹر یاسمین راشد،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل اورسیکرٹری صحت بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اے پی پی /لاہور/حامد

سورس:وی این ایس لاہور