وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء اور مشیروں کی ایوان وزیراعلیٰ میں آنے والے سائلین سے ملاقاتیں

53

لاہور11جنوری (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پرہر جمعہ کو  صوبائی وزراء اور مشیروں کی ایوان وزیراعلیٰ میں آنے والے سائلین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی مختلف شہروں سے سینکڑوں لوگوں کی ایوان وزیراعلیٰ  آمد ہوئی  جہاں ان  کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس ،صوبائی مشیرمحمد حنیف پتافی،خرم مزاری اورعبدالحی دستی نے سائلن سے ملاقاتیں کیں۔صوبائی وزیر اورمشیران نے شہریوں سے درخواستیں وصول کر کے متعلقہ حکام کوفوری کارروائی کی ہدایت کی دوردراز سے آنے والے شہریوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

اے پی پی /لاہور/حامد

سورس:وی این ایس  لاہور