پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 136.49 پوائنٹس کا اضافہ

288

 اسلام آباد ، جنوری 10(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار  میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 136.49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 39058.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 921 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 229 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ہو اجس کے بعد مارکیٹ 39 ہزار 151 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی ۔ اس کے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مارکیٹ زیادہ تر مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی ہی اور ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 292 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس کے باعث انڈیکس 39 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مثبت رجحان کے باعث آج سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور وہ متحرک نظر آئے۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 106.31  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 18,585.66 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 171.33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ28,809.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 11 کروڑ 19 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04ارب 58کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ جبکہ کاروبار کے لحاظ سے بی او پنجاب، ورلڈ کا ل او ر پاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

سورس:وی این ایس اسلام آباد