پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 48.95 پوائنٹس کی کمی

54

اسلام آباد ، جنوری 30 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 48.95 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40575.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بازار حصص میں آج کاروبار کے دوران اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا ۔ آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 624 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی انڈیکس میں78 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 40 ہزار 703 پوائنٹس پر چلا گیا. اس کے بعد مارکیٹ میں کمی کا رجحان نظر آیا او ر پہلے سیشن میں ہی ایک وقت میں انڈیکس میں 19 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 605 پوائنٹس پر چلا گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر سنبھل گئی ۔ دوسرے سیشن میں بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا۔ انڈیکس میں پہلے 97اور پھر 152 پوائنٹس تک کا اضافہ ہو ا اور انڈیکس 40 ہزار 776 پوائنٹس پر چلا گیا جس کے بعد انڈیکس 32 پوائنٹس تک گر ا اور پھر سنبھل کر 48 پوائنٹس کے اضافے پر پہنچ گیا ۔ ایک وقت میں انڈیکس میں 90 پوائنٹس تک کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 40ہزار 533 پر پہنچ گیا کاروبار کے اختتام تک یہ سلسلہ جاری رہا او ر ہنڈرڈ انڈیکس48.95 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 40.45 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19490.77 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24.89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29577.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 12 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04ارب96 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز، پی آئی اے انٹرنیشنل اور صدیق سنز ٹن سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

وی این ایس اسلام آباد