پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں، کینڈین ہائی کمشنر

0
72

 

کراچی، 18 جنوری (اے پی پی): ہائی کمشنر آف کینیڈا ونڈی گلمور

(Wendy Gilmour) اور ان کی ٹیم نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی گھنٹی بجا کر اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

کینڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ براہ راست تجارت، سروسز اور دونوں سمتوں میں سرمایہ کاری میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تقریب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹیم اور کینڈین ہائی کمیشن ٹیم کے درمیان غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لئے کینیڈا میں تجارت کرنے کے اور کینڈین سرکایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سے امور پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے پاکستان کی مجموعی معاشی، سیاسی اور امن و امان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے تاہم حکومتی سطح پر اس حوالے سے کچھ اقدامات کی ضرورت ہے۔

اے پی پی کراچی/فاروق

وی این ایس کراچی