پاکستا ن اور  ترکی کا افغانستان سمیت مسئلہ کشمیر  کے جلد حل  کیلئے  مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا عزم

293

انقرہ(ترکی)،  04  جنوری   (اے پی  پی) :پاکستان اور  ترکی  نے افغانستان  سمیت مسئلہ کشمیر  کے جلد اور پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

انقرہ میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کو خطے میں روابط کے فروغ اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے  کیے گئے اپنے حالیہ دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔  انہوں نے کہا  کہ افغانستان اور کشمیر سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور ترکی کے موقف میں یکسانیت خوش آئند ہے  ۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں ، ہماری محبت کے پیچھے ثقافت، مذہب اور عوام کی محبت کارفرما ہے۔ دوران ملاقات  پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ تعلقات، تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ نے  ملاقات میں کہا کہ  افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے اور ترکی افغان امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کا معترف  ہے۔

اے پی پی/ وسیم /نیوذڈیسک

سورس : وی این ایس انقرہ