پاک فوج، انتظامیہ اور عوام کی قربانیوں کی بدولت وزیرستان میں امن قائم ہوا : شوکت یوسفزئی

59

 

 

پشاور، 12جنوری2019(اے پی پی): صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن کے قیام کیلئے قبائلی عوام نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ پاک فوج، انتظامیہ اور عوام کی قربانیوں کی بدولت وزیرستان میں امن قائم ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان میں میران شاہ پریس کلب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انضمام کے ثمرات عوام تک پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، جہاں قبائلی عوام نے 70 سال انتظار کیا اب کچھ مہینے اور بھی انتظار کرلیں۔

اس موقع پر فوجی و سول حکام نے وزیر اطلاعات کو امن و امان اور نمیر نو کے امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اے پی پی /صائمہ/رضوان

وی این ایس پشاور