پنجاب کے علی حیدرنے جوبلی انشورنش قومی انڈر-21 سنوکر چیمپین شپ جیت لی

382

اسلام آباد، 22 جنوری ( اے پی پی):پنجاب کے علی حیدر نے جوبلی انشورنش  قومی انڈر-21 سنوکر چیمپین شپ جیت لی۔

 پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے چیمپیئن کے انڈر -21 کے فائنل میں پنجاب کے علی حیدر نے  حارث طاہر کو 6-3 سے ہراکردیا،چیمپیئن شپ کےانڈر-18 کے ایونٹ میں شیخ محمد مدثر پہلے اور محمد نسیم اختر دوسرے نمبر پر رہے،  انڈر-16 کا ایونٹ حمزہ الیاس نے جیت لیا جبکہ کامران البرٹ مسیح دوسرے نمبر پر رہے۔  چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 25 ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر شیخ منور حسن، کو چیئرمین شیخ عالمگیر کے علاوہ شائقین کی بڑی  تعداد بھی موجود تھی۔

 

اے پی پی/ احسن/حامد

وی این ایس اسلام آباد