کراچی کو دنیا کے 50 شہروں کی فہرست میں لانے کے لیے 4 ورکنگ گروپ تشکیل

59

کراچی،11 جنوری( اے پی پی ) : گورنر سندھ  عمران اسماعیل  کی زیر صدارت اجلاس میں  کراچی کو دنیا کے ٹاپ پچاس شہروں کی فہرست میں لانے کے لیے  ٹرانسپوٹ، واٹر، ماسڑ پلان اور انویسمنٹ کے 4 ورکنگ گروپ تشکیل دے  دئیے  گئے ۔ گورنر  سندھ کہتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو فوری ریلف فراہم کرنے کے لیے میئر کراچی کی صدارت میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا ۔

کراچی ٹرانسفارمیشن  کمیٹی کا اجلاس گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کراچی کو دنیا کے پچاس جدید بڑے شہروں کی فہرست میں لانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ گورنر نے شہر قائد کے لیے جامع ماسٹر پلان بنانے کےلیے بھی ہدایات جاری کر دیں۔ اس موقع پر خطاب میں گورنر نے کہا کہ  کراچی کو دنیا کے ٹاپ 50 شہروں کی فہرست میں لانے کے لیے کمیٹی اپنی سفارشات حکومت سندھ اور لوکل گورنمنٹ کو پیش کرے گی۔چاہتے ہیں کہ حکومت سندھ اور لوکل گورنمنٹ اس میں ساتھ چلیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی خالد مقبول صدیقی، ایم این اے آفتاب صدیقی، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی،سابق ایم پی ایفیصل سبزواری، میئر کراچی وسیم اختر، ایم پی اے خرم شیر زمان، ایم پی اے ثمر علی خان، ایم پی اے حسنین مرزا اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

اے پی پی/کراچی وی این ایس/فاروق

سورس: وی این ایس کراچی