کوئٹہ:پاک فوج کے زیر نگرانی ایگل اسکواڈ فورس کے دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

51

کوئٹہ ،18جنوری(اے پی پی ) :پاک فوج کے زیر نگرانی ایگل اسکواڈ فورس کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد ہوا جس  میں  پولیس کے 200 اور ایف سی کے 48 جوانوں نے پاس آؤٹ کیا۔سات ماہ تک جاری رہنے والی ٹریننگ پاک فوج کے زیر نگرانی مکمل ہوئی ۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے خطاب میں آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان دہشتگردی کی زد پر تھا۔ سیکورٹی پالیسی اور مشترکہ کوششوں کی بدولت امن و امان میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی، ایمرجنسی ریسپانس اورایگل اسکواڈ کا قیام امن کے دیر پا قیام کی سمت مثبت پیش رفت ہیں-پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے دوران تربیت ممکنہ صورتحال سے نمنٹنے کیلئے مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

 

اے پی پی/محمد بلال اعوان/شاہ زیب

وی این ایس  کوئٹہ