ہاکی کی بدحالی کا زمہ دار کون ؟تمام فیڈریشنزکا کارکردگی کی بنیاد پر احتساب ہوگا: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

67

اسلام آباد، 25 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہاکی کی بدحالی کا زمہ دار کون ہے،تمام فیڈریشنز اپنی کارکردگی بتائیں، ہرایک کا کارکردگی پر احتساب ہوگا، سب کو جواب دینا ہوگا یہ ملک کی بات ہے۔

جمعہ کے روز پریس کانفرس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سوالتاًکہا کہ کیا وجوہات ہیں کہ صوبوں نے ہاکی پر توجہ نہیں دی،ہاکی لسٹ  میں بیسویں  نمبر سے بھی نیچے ہے، فیڈریشن جواب دے کہ انہوں نے کیا کام کیا۔اتنی انسوٹمنٹ کے بعد بھی کوئی رزلٹ نہیں آرہاسیکرٹری ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی بری پرفارمنس خود تسلیم کی ہے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میڈیا کی نشاہدہی پر سپورٹس بورڈ کے کئی معاملات پتہ چلے جن سے نا واقف تھی،گزشتہ 5سالوں میں پی ایس بی کی کیا کارکردگی ہے کچھ پتہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ 5 سال میں 50 کروڑ  کی گرانٹ کہاں خرچ کی اسکا کوئی حساب نہیں، وزیراعظم کی پالیسی ہے کہ دیے گئی پیسوں کا حساب لیا جائیگا۔

اے پی پی/ احسن/حامد

سورس :وی این ایس،اسلام آباد