اقوام متحدہ جنرل سمبلی کی صدر آئندہ ہفتے پاکستان  کا دورہ کریں گی: ملیحہ لودھی

307

نیویارک، 12 جنوری (اے پی پی): اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کی صدر  ماریہ اسپینوزا آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ دورہ پاکستان کے دوران صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر اعلی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

 صدر جنرل اسمبل ماریہ اسپینوزاسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ملیحہ لودھی  نے کہا کہ  ان کی ماریہ اسپینوزا سے ملاقات میں اُن کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ آٹھ سال بعد جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان  کا دورہ کر رہے ہیں ۔ ماریہ اسپینوزا صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دورے کے دوران جنرل اسمبلی کی صدر کو عالمی، علاقائی معاملات، بلخصوص کشمیر کی صورتحال پر آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا خواتین ممبرانِ اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔

اےپی پی/وسیم/رضوان

بین الاقومی

سو رس:وی این ایس نیویارک