انٹر بینک میں ڈالر چھ پیسے ،اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا

240

اسلام آباد ،  02 جنوری  (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج بدھ کے روزڈالر کی قدر میں چھ پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعدآج انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔

 

اے پی پی / سعیدہ /حامد

وی این ایس اسلام آباد