دورہ ترکی  کے دوران ترک صدر اور سرمایہ کاروں سے جامع ملاقاتیں ہوئیں:شاہ محمود قریشی

306

 

 

  انقرہ،05 جنوری(اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  کہ دورہ ترکی انتہائی کامیاب رہا،وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر  طیب اردگان کے ساتھ جامع ملاقات رہی،جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی  دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورہ ترکی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں  وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی میں سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئیں ہیں اور پاکستان ترکش بزنس کونسل سے بہت اچھی نشست ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ترک وزیر خارجہ سے  ملاقات کے دوران انہیں  افغانستان کی صورتحال پر  اعتماد میں لیا اور شام کی صورتحال پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

اے پی پی/وسیم/حامد

سورس: وی این ایس