ریلویز کی بحالی کیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کاوشیں قابل تعریف ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

260

لاہور11 جنوری (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب   عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک میں ریلویز کی بحالی کیلئے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے  ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  کہا کہ مختصر مدت میں نئی ٹرینیں چلانے پر شیخ رشید احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ملاقات میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ کو راولپنڈی کے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں کردار نمایاں ہے۔تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اے پی پی /لاہور/حامد

سورس:وی این ایس لاہور