سعودی وزارت ثقافت کی زیر اہتمام  چوتھی کتب نمائش میں خوبصورت پاکستانی کلچرشو پیش

220

جدہ(سعودی عرب)، 04  جنوری (اے پی پی):عروس البحر جدہ میں سعودی وزارت ثقافت  کے زیر اہتمام  چوتھی کتب نمائش کا اہتمام کیا  گیا ۔نمائش میں  پاکستان قونصلیٹ کے شعبہ اطلاعات  اور ثقافت کے قونصل  ارشد منیر نے جدہ کے پاکستان اسکول العزیزیہ کے تعاون سے خوبصورت پاکستانی کلچرشو پیش کیا جس میں پاکستان کے ولولہ انگیز قومی ترانے پیش کرتے ہوئے بچوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاقوں کا  رقص دیکھایا۔ثقافتی پروگرام کے دوران شاہ سلمان  اور ولی عہد کی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ملاقات کی فلم بھی دکھائی گئی۔

نمائش میں سعودی عرب اور دنیا بھر کے حوالے سے  بیس قیمت معلوماتی کتب رکھی گئیں تھیں۔ میلہ میں دنیا بھر کی مشہور تبعاتی کمپنیوں  نے حصہ لیا جسے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عوام نے دیکھا۔ کتب میلہ میں قائد اعظم اور علامہ اقبال پر شائع شدہ کتابین بھی   رکھی گئی  تھیں۔

اس موقع پر سعودی وزارت اطلاعات و ثقافت کے عہدیداروں نے پاکستان کے پریس قونصل ارشد منیر کا شاندار پروگرام اور کتب میلے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اے پی پی /امیر محمد/حامد

وی این ایس  جدہ