وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

210

اسلام آباد،28جنوری(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا جبکہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے۔

اے پی پی /حمزہ/حامد

و ی این ایس  اسلام آباد