وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے  دنیا کی معروف چینی میوزک کمپنی ٹینسینٹ کے وفد کی ملاقات

295

 

اسلام آباد، 29  جنوری  (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  چوہدری فواد حسین سے  دنیا کی معروف چینی میوزک کمپنی  ٹینسینٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ معروف چینی میوزک کمپنی نے پاکستان میں فلم اور میوزک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد  سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی موسیقی بھرپور اور متنوع ہے، مارے فنکار اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کرتے ہوئے کثیر الجہت ثقافت کو  موسیقی کے ذریعے فروغ د یں۔ پاکستانی موسیقی برصغیر سمیت دیگر علاقوں میں مقبول ہے۔ہماری دھرتی نے استاد نصرت فتح علی خان جیسا عظیم موسیقار پیدا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ  پاکستانی موسیقی کے فن نےنہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔لوک ورثہ معدوم ہوتے موسیقی کے آلات کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے  ملک میں سیاحت ،کھیل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نیا ویزا رجیم متعارف کروایا ہے۔ فلم اور موسیقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔فلمیں کسی بھی ملک کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم پروڈیوسر تھا،پھر فلم سازی میں کمی آئی۔ اس وقت 127 سینما سکرینز ہیں، انھیں بڑھا کر  1000 تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے میوزک کی ترویج اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے متعلقہ چینی کمپنی اور وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے کے مابین باقاعدہ معاہدے کی تجویز بھی دی۔

اے پی پی/ناہید/فرح

سورس: وی این ایس اسلام آباد