پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان ، 100 انڈیکس میں 41.20 پوائنٹس کی کمی

380

اسلام آباد ، 11  جنوری  (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز  کاروبار  میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 41.20 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 39,049.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 090 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 187 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ہو اجس کے بعد مارکیٹ 39 ہزار 278 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی ۔ اس کے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مارکیٹ زیادہ تر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی ہی اور ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 287 پوائنٹس تک کی کمی ہو گئی جس کے باعث انڈیکس 38 ہزار 802 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دوسرے سیشن میں ایک بار مارکیٹ نے سنبھالا لیا اور انڈیکس میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تبدیلی لمحاتی ثابت ہوئی اور مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کا اختتام بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 41 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 7.56  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 18,615.14 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 89.58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ28,738.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 12 کروڑ32 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06ارب 34کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس اور ٹی آر جی سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

سورس:وی این ایس اسلام آباد