پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 200.52 پوائنٹس کی کمی

280

اسلام آباد ، جنوری 02(اے پی پی):بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 200.52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37795.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج سال نو کے دوسرے  روز کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار  995 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 123 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی تاہم یہ اضافہ دیرپا ثابت نہیں ہوا اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 37 ہزار 846 پر پہنچ گیا تھا۔ اس کے بعد کاروبار میں استحکام نظر آیا اور ایک وقت میں انڈیکس میں 448 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38ہزار 444 پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن دوسرے سیشن میں مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب آ گیا اور معمولی اتار چڑھاﺅ کے ساتھ مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی ۔ کاروبار کے اختتام سے کچھ پہلے مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی لیکن یہ تبدیلی بھی مارکیٹ کو منفی زون سے نہ نکال سکی اور کاروبار کا اختتام 200 پوائنٹس کی کمی پر ہوا ۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 63.08 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17,689.97 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 230.98 پوائنٹس کی کمی سے 28,399.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر336 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 224 میں کمی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 13کروڑ 36 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06 ارب 56کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب 88 ارب 66 کروڑسے زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی، لوٹے کیمیکل اور پاک الیکٹران سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

وی این ایس اسلام آباد