ڈیسکون سے متعلق خبریں بے بنیاد،عبدالرزاق داؤد کا مہمند ڈیم کنٹریکٹ سے کو ئی تعلق نہیں: فیصل واوڈا

237

اسلام آباد،02جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 13 جنوری کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا،ڈیسکون سے متعلق خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،کچھ لوگوں کا ایجنڈا ہے کہ کام بالکل بھی نہ ہو۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر  نے  کہا کہ مہمند ڈیم  کنٹریکٹ کومتنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،عبدالرزاق داؤد کا اس کنٹریکٹ سے کو ئی تعلق نہیں،آسٹریلوی کمپنی نیسپا نے کنٹریکٹ کو تکنیکی پہلوؤں سے دیکھا ہے،واپڈا کے پاس بھی کنٹریکٹ دینے کی اتھارٹی نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم اپنے ٹائم پر شروع ہورہا ہے اور اپنے مقرر وقت سے پہلے  مکمل ہو گا،کوئی میرے معاملات میں چھیڑ خانی کرے برداشت نہیں کر سکتا۔صرف وزیراعظم اور عدلیہ کو جواب دے ہوں۔

 انھوں نے مزید  کہا کہ پی اے سی میں بلانے کا طریقہ کار طے ہے، ایک دن کے نوٹس پر کبھی نہیں جاوں گا، پی اے سی اپنے طریقہ کار کے مطابق  چلے، کسی بھی ڈرامے کو برداشت نہیں کر سکتا۔جس نے بھی مہمند ڈیم کے  کنٹریکٹ کی  تحقیقات  کرانی ہے خوشی سے  کرا لے۔

اے پی پی /احسن /حامد

وی این ایس اسلام آباد