اسلام ہمیں رواداری ‘ برداشت اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے: ریاض فتیانہ

0
66

لاہور،15 فروری(اے پی پی ):پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے زیراہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کوفراموش کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں برداشت اوررواداری کاکلچر ختم ہو گیا ہے جبکہ اسلام ہمیں رواداری ‘ برداشت اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے ۔ہم نے اپنی روایات کوبھی ترک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پرانے ساتھیوں کو بھول جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے ساتھیوں کودے دیتے ہیں۔ جو اپنے اصولوںپر کھڑے رہتے ہیں ان کی تعداد معاشرے میں کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست میں زیادہ تر جاگیردار،وڈیرے اورسرمایہ کارہیں، متوسط طبقے کے لوگ کم رہ گئے ہیں، ہم نظریہ پاکستان کے تقاضوں کو پورا کرکے قائد اعظم کے بنائے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

اے پی پی/لاہور/فاروق

سورس: وی این ایس، لاہور