اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر ِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس

36

کراچی ، 11فروری(  اے پی پی):  سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کواسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔کارروائی کے آغاز میں ارشاد رانجھانی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ایوان میں سابق رکن اسمبلی و صوبائی وزیر محمد علی شاہ اور انسانی حقوق کی معروف علمبردار عاصمہ جہانگیرکی برسی کے موقع پر ان کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔
سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صارفین میں توانائی کے موثر استعمال کے لئے آگہی مہم چلارہی ہے اور انہیں بتایا جارہا ہے کہ بجلی کی بچت کس طرح ممکن ہے ۔انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران محکمہ توانائی سے متعلق ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔

جی ڈی اے کے عراف مصطفی جتوئی نے استفسار کیا کہ کم وولٹیج انرجی سیور اور ایل ای ڈی بلب کے استعمال بڑھانے کے لیے حکومت کیا اقدامات کررہی ہے ؟امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کے لیے عوام کوآگاہی کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں حکومت عام لوگوں کو بجلی کی بچت کے بارے میں آگاہ کررہی ہے۔ عارف جتوئی نے کہا کہ ایل ای ڈی لائٹس کے لئے سندھ حکومت سبسڈی دے، وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت سبسڈی نہیں دے سکتی ،آجکل ویسے ہی سبسڈی پربڑاشورہے۔

اے پی پی/شاہ زیب

وی این  ایس کراچی