انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا

251

اسلام آباد ، فروری 06 (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج بدھ کے روز ڈالر چھے پیسے سستا ہو گیا جس کے بعدآج انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 22 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں بیس پیسے کمی واقع ہوئی کی جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 157.4441 ، جیپنیز ین 1.2603 ، سعودی ریال36.8563 اور برٹش پاﺅنڈ 179.2628 پر فروخت ہوئے ۔

 اے پی پی /سعیدہ /حامد

وی این ایس، اسلام آباد