ایوان بالاء تاپی (TAPI) منصوبےکی جلد تکمیل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو مزید مربوط بنائے گا: صادق سنجرانی

232

اسلام آباد، 11 فروری (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا گیس پائپ لائن ( تاپی) کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان بالاء اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں ترکمانستان کے سفیر جان نیوروچ ملامو اور چیئرمین تاپی پراجیکٹ مہمت مورت امانوو سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹر اورنگزیب اورکزئی اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ کو بتایا گیا کہ ترکمانستان اور پاکستان کی حکومتوں نے اس اہم علاقائی منصوبے کی جلد تکمیل کےلئے قابل عمل موثر اقدامات کئے ہیں، اس منصوبے کےلئے زیادہ ترعلاقوں میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ منصوبے کے کچھ حصوں میں مزید سروے کرنے کی ضرورت ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اے پی پی/ عمار برلاس /شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد