بی آر ٹی منصوبے کی 23 مارچ کو سافٹ اوپننگ کر دی جائے گی: شہرام خان ترکئی

31

پشاور، 12فروری(اے پی پی) : خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے آج پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بی آر ٹی کی 23 مارچ کو سافٹ اوپننگ کر دی جائے گی، بی آر ٹی کے بجٹ کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، منصوبے کی تکمیل کے لیے کسی سے مزید فنڈز نہیں لیے جا رہے۔

صوبائی وزیر نے چمکنی سے کارخانوں مارکیٹ تک بی آر ٹی کے مکمل روٹ اور بس اسٹیشنز پر جاری کام کا معائنہ کیا جبکہ بی آر ٹی پوائنٹ اے سے پوائنٹ زی تک حکام نے صوبائی وزیر کو بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ تک ہر ممکن کوشش ہوگی کہ بی آر ٹی کو مکمل کر لیا جائے۔ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اسلئے بی آر ٹی پر دن رات کام جاری ہے اور حکام کومنصوبے پر  کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات خان/شاہ زیب

وی این ایس  پشاور