جرائم کیخلاف پولیس سرگرم ہے، عوام گھبرائیں نا ہم خبردار ہیں: ایس ایس پی ظہوربابر آفریدی

29

پشاور، 11فروری (اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز ظہوربابر آفریدی نے بتایا کہ جرائم کیخلاف پولیس سرگرم ہے، عوام گھبرائیں نا ہم خبردار ہیں اور گزشتہ دس دنوں میں 8 گروہ گرفتار کرچکے ہیں۔

 ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی اور ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ شہر کے نواحی علاقہ میں ہیروئن فیکٹری سیل کردی ہے۔ فیکٹری میں ہیروئن بنائی جارہی تھی جہاں سے 6 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمدکرلی ہے۔ ہیروئن بنانے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر عمر فاروق کو گرفتار کرلیا ہے جو پیشے سے وٹرنری ڈاکٹر ہےاور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ ملزم نے اس کیس میں پولیس کو 13 لاکھ روپے بطور رشوت دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دو  قتل ہوئے تھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

 

 

اے پی پی / صائمہ /نائلہ

وی این ایس،اسلام آباد