خیبر پختونخواہ کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس محمد نعیم خان نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

46

پشاور،11فروری (اے پی پی): خیبر پختونخواہ میں بطور انسپکٹر جنرل پولیس تعینات ہونے والے محمد نعیم خان نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محمد نعیم خان دفتر پہنچے تو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انکو سلامی پیش کی۔  چارج سنبھالنے کے بعد محمد نعیم نے پولیس کے اعلی افسران کے ساتھ موجودہ صورتحال پر میٹنگ کی سربراہی بھی کی۔

 محمد نعیم خان اس سے قبل آزاد کشمیر میں پولیس کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے۔ گریڈ 22 کے محمد نعیم خان پولیس سروسز آف پاکستان کے سینئر آفیسر ہیں۔محمد نعیم خان خیبر پختونخواہ میں ایڈیشنل آئی جی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دی ہیں۔

محمد نعیم خان اپنے خاندان کے پانچویں فرد ہیں جو پولیس کے اس اہم عہدے پر فائض ہوئے۔محمد نعیم خان کے چچا سید مسعود شاہ 2 بار آئی جی پولیس رہ چکے ہیں جبکہ انکے چچازاد بھائی ظفر اللہ خان بطور آئی جی پولیس اور موٹر وے پولیس ریٹائرڈ ہوئے۔ کمانڈنٹ ایف سی ریٹائرڈ ہونےوالے لیاقت علی بھی انکے قریبی رشتہ دار ہیں۔ لیاقت علی اور ظفر اللہ خان کے چچا شفیع اللہ خان بھی 1972سے 1974 تک آئی جی پولیس رہ چکے ہیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /حامد

وی این  ایس ، پشاور