درآمدات کو کم کرنے کی پالیسی بالکل ٹھیک جا رہی ہے: عبد الرزاق داؤد

0
36

اسلام آباد، 11  فرورری (اے پی پی): وزیر اعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد نےکہا  ہے کہ درآمدات کو کم کرنے کی پالیسی بالکل ٹھیک جا رہی ہے، پچلے سات ماہ  میں درآمدات میں دو بلین کی کمی آئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا ہے کہ ڈیوٹی لگانے کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔فرنس آئل، نان اسینشل آئٹم کو بین کرنے کے فوائد واضح ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ پانچ ماہ   میں نتائج مزید بہتر ہوں گے۔

ڈالر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عبد الرزاق داؤدکا  کہنا تھا کہ  ڈالر  ٹرم میں امپورٹ 31  فیصد کم ہوا  اور ایک مہینے میں اس  مد میں  1ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ  بجلی بنانے کے جدید طریقے استعمال کیے جا رہے، سیمنٹ ایکسپورٹ میں سات ماہ میں پچاس فیصد اضافہ ہوا جبکہ خوردنی تیل کی درآمد تین بیلین ڈالر ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔سن فلاور، کارن کے تیل کو بڑھانا ہو گا۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا  کہ آئی ایم ایف کی میٹنگ میں سخت شرائط کی کوئی بات نہیں،میڈیا نے مبالغہ آرائی سے کام لیا۔افریقہ  کی منڈی پر نظر ہے اس پر کانفرس کا انعقاد مارچ میں ہو گا۔لک افریقہ پلان موجود ہے۔

اے پی پی /سہیل/رضوان

وی ین ایس، اسلام اآباد