سینیٹ فنکشنل کمیٹی کا دورہ راجن پور ، مقامی آبادی کے مسائل سنے،حل کی یقین دہانی

0
37

راجن پور، 12 فروری  (اے پی پی ): سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی نے ضلع راجن پور  میں لوگوں  کے  مسائل جاننے کے لیے دورہ کیا، کمیٹی نے راجن پور کے لوگوں کو سفارشات سینیٹ میں پیش کرنے اور پسماندہ علاقوں خصوصاً ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لیے بھر پور کوششیں کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کمیٹی کو نمائندگان ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ضلع راجن پور اور ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او  راجن پور کی جانب سے ضلع بھر کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی  ۔کمیٹی ،ضلع مظفر گڑھ، لیہ اور لودھراں کے اضلاع کا بھی دورہ کرکے وہاں کے مسائل کے  بارے  میں آگاہی حاصل کرکے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

 کمیٹی بریفنگ میں محکموں کے سربراہان سمیت سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ، سینیٹرگیان چند، سینیٹرمحمدایوب اور سینیٹر سردار محمد شفیق ترین  شامل تھے ۔

اے پی پی /آصف حبیب/قراۃالعین

وی این ایس راجن پور