صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

0
75

کراچی،10فروری(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے  ملاقات کی  جس میں وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اتوار کے روز ہونے والی ملاقات میں سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق رائے  سمیت  وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع  پر صدر مملکت  عارف علوی نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

ملاقات  میں کراچی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے صدر مملکت سے وزیر اعلی سندھ  کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔

اے پی پی /ظہیر/حامد

سورس:وی این ایس  کراچی