نیدرلینڈ میری ٹائم ٹریڈ میشن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

32

کراچی،12 فروری ( اے پی پی):نیدرلینڈ میری ٹائم ٹریڈ میشن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اہمیت کا حامل ہے ۔ملکی سطح پر وفود کے تبادلے سے دوطرفہ تعلقات میں مثبت اور موثر بہتری لائی جاسکتی ہے۔ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان میں میری ٹائم ، فشریز، اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کے ساحلی بیلٹ پر سیاحتی مقصد کے لئے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ۔سرمایہ کاری سے سماجی ، معاشی، اقتصادی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے ویزہ پالیسی میں تبدیلی کی اورحکومت نے 89 ممالک کو پاکستان میں ویزہ فری انٹری دی ۔

 اس موقع پر ڈچ سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیدرلینڈ کا نہایت قریبی دوست  ہے۔ڈچ حکومت دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش مند ہے۔

استقبالیہ  تقریب میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال ، نیدرلینڈ کی سفیر ، پاک نیوی کے افسران  نے شرکت کی۔

اے پی پی/کراچی/فاروق

وی این ایس، کراچی