وزیراعظم سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

240

اسلام آبا،12 جنوری 2019(اے پی پی ) :دوزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی اور انہیں علاقے کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا

ملاقات میں وزیر صحت عامر محمود کیانی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان، معاون خصوصی نعیم الحق، اور ارشد داد اور ممبران قومی اسمبلی میں میجر (ریٹائر) طاہر صادق، صداقت علی عباسی، شیخ رشید شفیق، منصور حیات خان، عاصمہ قدیر، فوزیہ بہرام، چوہدری سالک حسین اور چوہدری فرخ الطاف شامل تھے۔ وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد بھی ملاقات میں موجود تھے ، ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کی۔

وزیراعظم نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عوام کی فلاح وبہبود سے متعلقہ اہم کمیٹیوں جن میں زکوٰۃ عشر، مارکیٹ کمیٹیوں، بیت المال، ویسٹ منیجمنٹ کمیٹیوں کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا، ویسٹ منیجمنٹ کے شعبے اور خصوصا ویسٹ ٹو انرجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ  اپنے حلقوں میں عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کا حل خصوصی طور پر صحت، تعلیم اور روزگار کے حوالے سے درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنائی۔

 

اے پی پی/احسن/طاہرمحموداعوان

وی این ایس اسلام آباد