وزیراعظم 12فروری کو پاک ریل لائیو ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے:شیخ رشید احمد

0
42

اسلام آباد،  فروری 11(اے پی پی) : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے12 فروری سے  پاک ریل لائیو ٹریکنگ سسٹم کا اجراء کر رہی ہےجس  کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ پاک ریل لائیو ٹریکنگ سسٹم سے مسافر حضرات اپنے سامان، رشتہ داروں، احباب سمیت مسافر اور فریٹ ٹرینوں کی لوکیشن معلوم کر سکیں گے۔

وزیر ریلوے کا  مزید کہنا تھا کہ کل ہی وزیراعظم پاکستان  عمران خان تھل ایکسپریس کا بھی افتتاح کریں گے اور اس ٹرین کی باقاعدہ سروس 13فروری صبح 7بجے راولپنڈی اور ملتان سے شروع ہو گی۔تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ترنول، جنڈ، کندیاں، میانوالی، کوٹ ادو، لیہ، بھکر اور مظفر گڑھ سے  ہوتے ہوئے ملتان  پہنچے گی اور اس ٹرین کے زریعےمسافت میں 4گھنٹے کی کمی واقع ہوگی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے وزیراعظم کی ہدایت پرحسب روایت پہلے دن لوگوں کو اس ٹرین میں مفت سفر کروائے گی۔

اے پی پی/فواد/رضوان

وی این ایس اسلام آباد