وزیراعلی بلو چستان جام کمال خان نے محکمہ معدنیات کے جیو ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

0
68

کوئٹہ ،15 فروری (اے پی پی ):وزیراعلی بلو چستان جام کمال خان نے محکمہ معدنیات کے جیو ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ سیکر یٹری معدنیات زاہد سلیم نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ڈیٹا سینٹر میں صوبے کے معدنی ذخائر کے بارے میں تمام معلومات دستیاب ہیں۔ڈیٹاسینٹر ملکی اور بین الاقوامی سرما یہ کاروں کے لئے مائنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکا نات،مائنگ ایریا کی الاٹمنٹ،سمیت دیگر متعلقہ امور کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گئی ۔ڈیٹا سینٹر کے قیام کا مقصد معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جیو ڈیٹا سینٹر کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ڈیٹا سینٹر میں مختلف معدنیات کی فعال اور غیر فعال کانوں کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں۔

محمد بلال اعوان /فاروق

سورس: وی این ایس، کوئٹہ