وفاقی دارالحکومت میں ہائی رائز بلڈنگز کا معاملہ،وزیر اعظم کی سی ڈی اے کو ایک ہفتہ میں لائحہ عمل پیش کرنے کا حکم

221

اسلام آباد ، 12 فروری (اے پی پی) :وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے کو آئندہ 10 دنوں میں وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی بلندی کے حوالہ سے پالیسی کا جائزہ لینے اور عمارات کے ڈیزائن کی منظوری کے عمل کو سہل اور تیز کرنے کیلئے ایک ہفتہ میں لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گرین ایریاز کو محفوظ کرنے، معاشی و رہائشی ضروریات کو پورا کرنے، بیرون ملک پاکستانیوں کو خصوصاً رئیل اسٹیٹ میں کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کرکے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر میں سہولت پہنچائی جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی اجازت دینے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں معاون خصوصی علی نواز اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق، سیکرٹری ہوا بازی شاہ رخ نصرت، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت میں کثیر المنزلہ عمارات کی۔تعمیر کے حوالہ سے موجودہ ضوابط و قوانین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اے پی پی/احسن/شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد