پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 445.40 پوائنٹس کی کمی

0
67

 

اسلام آباد ، فروری 08(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 445.40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40,887.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 332 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 116پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41 ہزار 449پوائنٹس پر چلا گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں پہلے 326اور پھر 482 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 850 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

دوسرے سیشن میں بھی ٹریڈ کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہی ہوا۔ ایک وقت پر انڈیکس میں پہلے 518 اور پھر 539 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 739 پر پہنچ گیا ۔ اس کے بعد کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ منفی رجحان سے نہ نکل سکی اور انڈیکس کا اختتام بھی 445.40 کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 249.32 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس 19,598.60 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 255.77 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29,652.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 81 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ، 233 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ22 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 16کروڑ91  لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 08 ارب55 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 81 کھرب 30 ارب سے زائد رہا ۔

آج کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ، پاک انٹرنیشنل بلک، پاک الیکٹران، اینگرو فرٹیلائزرز، لوٹے کیمیکلز اور میپل لیف سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

سورس:وی این ایس، اسلام آباد