پشاور :لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منفرد نوعیت کی دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

24

پشاور، 12فروری (اے پی پی):  پشاور کے معروف لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایل آر ایچ میں اپنی نوعیت کی پہلی  لیڈی ریڈنگ ہسپتال ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

توراسک یونٹ کے زیر انتظام ورکشاپ میں دنیا کے معروف سرجنز سپین  کے Diego Gracia اور ہانگ کانگ کے Alan Sihoeکے علاوہ پورے ملک سے پچاس ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ دو دن کے اس ورکشاپ میں لیکچرز کے ساتھ ساتھ ایل آر ایچ کے توراسک یونٹ کے آپریشن تھیٹر سے ویڈیو لنک کے ذریعے آپریشن کو براہ راست دکھایا گیا۔ اس سرجری کی خاص بات یہ تھی کہ آپریشن کرنے والے غیر ملکی ڈاکٹروں سے کمیٹی روم میں بیٹھے ڈاکٹروں نے براہ راست بات چیت کی اور سرجری سے متعلق سوالات بھی کۓ۔  ایل آر ایچ کے توراسک یونٹ کے انچارج پروفیسر عامر بلال اور اسسٹنٹ پروفیسر عمران نے کہا کہ ہمارے یونٹ نے  war injuries کے حوالے سے اپنے تجربات کو 9 مختلف ممالک میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ 85 انٹرنیشنل کانفرسز میں 475 ریسرچ پیپرز بھی پیش کۓ جس میں بیشتر باہر ممالک میں پیش کۓ جا چکے ہیں۔ پروفیسر عامر بلال نے مزید کیا کہ باہر سے آئے ہوئے ڈاکٹروں نے دہشت گردی کے واقعات میں توراسک یونٹ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ورکشاپس سے ڈاکٹروں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ان کی تکنیکی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات خان/ شاہ زیب

وی این ایس  پشاور