پفوا کی جانب سے پاک فضائیہ کی بیسسزکو چار موبائل لائبریریز کی فراہمی

0
39

اسلام آباد، 11 فروری (اے پی پی): نوجوان نسل میں مطالعہ کے شوق کو فروغ دینے کے لئے پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن نے موبائل لائبریری کا نظریہ پیش کیا ہے۔ اسی تناظر میں، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پہلے مرحلے کے دوران 04موبائل لائبریریز پی اے ایف کے بیسسز کے حوالے کی گئیں۔ بیگم تزئین مجاہد، صدرپاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھیں۔ انہوں نے ان موبائل لائبریریز کی چابیاں پی اے ایف بیس لاہور، ایم ایم عالم (میانوالی)، مسرور(کراچی) اور ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے حوالے کیں۔ مستقبل قریب میں پاک فضائیہ کی تمام بیسز پر اس طرح کی موبائل لائبریریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان لائبریریز میں ہر عمر کے لوگوں کی پسند کے مطابق کتابوں کو شامل کیا گیا ہے اور قارئین کیلئے آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیگم تزئین مجاہد نے کہا کہ پاک فضائیہ 2019کو مطالعہ کے سال کے طور پر منا رہی ہے جس کا مقصد بچوں کی توجہ سکرین سے ہٹا کر مطالعہ کی صحت مند عادات کی طرف مبذول کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو کتابوں تک رسائی دے کر پاک فضائیہ کے افراد اور انکے خاندان میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/حامد

وی این ایس،اسلام آباد