پنجاب ترقی کی طرف جارہا ہے، جب پنجاب ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی

280

ریاض  07  فروری  (اے پی پی): اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب ترقی کی طرف جارہا ہے، جب پنجاب ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار   اسپیکر اسمبلی  نے  ریاض میں سابق ممبر اسمبلی چوہدری نذیر جٹ کی جانب سے دیے جانے والے عشائے سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے ملک تباہی کا شکار رہا  ہے، اسپیکر اسمبلی   نے بتایا  کہ پاکستان کے حالات خراب ہونے کی وجہ  خزانہ خالی ملنا ہے  لیکن  اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان کی کوششوں سے پاکستان اپنے اصلی   روپ میں ہوگا  کیونکہ و زیر اعظم اس ملک کو  معیشت سے بھر پور  بنانا چاہتے ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے خطاب میں مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے جس کی  بے لوث امداد نے پاکستان  کی معیشت کو  سہارہ  دیا ہے ۔

 پاکستان  کے سفیر راجہ اعجاز  نے اپنے خطاب میں کہا کہ ولی عہد کا متوقع پاکستان کا دورہ پاکستان کیلئے خوش آئیندہ  ہوگا، انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی عرب میں رہنے والوں  کیلئے خوشخبری ہوگی ۔

  میزبان  نذیر جٹ نے کہا کہ کرپشن کی رکاوٹ کیلئے جو سعودی عرب نے کیا وہ ہی پاکستان میں ہوگا۔ انہوں نے  اگاہ کیا  کہ سعودی عرب سے پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

عشائیہ میں پاکستان  راجہ اعجاز  کے علاوہ  میں ریاض کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورمز کے عہدیدار شامل تھے۔

 

اے پی پی/حمزہ/قراۃالعین

وی این ایس ، ریاض