پْر امن اور مستحکم افعانستان خطے کے امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر

0
53

 

اسلام آباد،12فروری(اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پْر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنے کا خواں ہے، پْر امن اور مستحکم افعانستان خطے کے امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

پاکستان میں نامزد افغانستان کے سفیر شْکراللہ عاطف مشال سے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔

اسد قیصرنے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کے لیے کو شاں ہے، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات اْٹھانے کاخواں ہے اور خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، پاک افغان تجارت کے باعث دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہونگے۔

 افغانستان کے سفیر شْکراللہ عاطف مشال  نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کی جس طرح مہمان نوازی کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے، افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔

اے پی پی/صائمہ/حامد

وی این ایس ،اسلام آباد