ڈی آئی خان میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

30

پشاور، 12فروری (اے پی پی): ڈی آئی  خان میں شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں  سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا

 نماز جنازہ میں وفاقی وزیر علی امین سمیت اعلیٰ پولیس وعسکری حکام نے شرکت کی۔ شہید پولیس اہلکاروں کو نماز جنازہ کے بعد سلامی دی گٸی اور نماز جنازہ کے بعد  میتوں کو آباٸی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

 

اے پی پی /صائمہ حیات خان/ شاہ زیب

وی این ایس پشاور