کوئٹہ میں انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

25

کوئٹہ ،11 فروری (اے پی پی ):انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب ایرانی قونصلیٹ کوئٹہ میں ہوئی،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قونصل جنرل محمد رفیعی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب سے وزیر اعلی جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی قیادت باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کے و سیع امکانات ہیں۔ معاشی تعلقات کے استحکام سے بلوچستان اور سیستان بلوچستان کے عوام کی زندگی میں بڑی بہتری آئی گی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے انقلاب ایران کے 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ تقریب میں انقلاب کی مناسبت سے قومی گیت بھی پیش کیے گئے۔

اے پی پی /محمد بلال اعوان/حامد

وی این ایس، کوئٹہ